(11) جہنمی اپنی حسرت و نامرادی کا مزید اظہار کرتے ہوئے کہے گا کہ میرا مال آج مجھے عذاب الٰہی سے بچا نہ سکا اور مری بادشاہی، لشکر، آلات، حرب، اور میری قوت اور میرا جبروت، میرے کچھ بھی کام نہ آیا، سب معدوم ہوگئے اور حزب و ملال اور درد و الم کے سوا اب میرے پاس کچھ بھی نہیں رہا۔