(16) ذیل میں مذکورہ تینوں آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت و کبریائی کے اوصاف بیان کر کے، انسانوں کو مزید تنبیہہ کی ہے کہ ان کے دل باری تعالیٰ کی خشیت سے کیسے خالی ہوتے ہیں، ان پر کپکپی کیوں طاری نہیں ہوتی، وہ تو وہ معبود برحقہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تو غائب و حاضر سب کچھ کا جاننے والا ہے، اس کی رحمت عام و خاص تو سارے جہان کی مخلوقات کو ڈھانکے ہوئی ہے۔