فهرس الكتاب

الصفحة 1993 من 6343

(49) مفسر ابو السعود لکھتے ہیں کہ آیت (65) (واللہ انزل من السماء) سے توحید باری تعالیٰ کے جن دلائل کے بیان کی ابتدا ہوئی ہے اور جو آیت (70) (واللہ خلقکم) اور آیت (71) (واللہ فضل بعضکم علی بعض) اور آیت (72) (واللہ جعل لکم من انفسکم ازواجا) میں بیان کئیے گئے ہیں انہی دلائل میں سے ایک دلیل یہ بھی ہے جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے، اللہ تعالیٰ آدمی کو جب اس کی ماں کے پیٹ سے نکالتا ہے تو سے کسی بات کی خبر نہیں ہوتی ہے، اللہ اسے کان، آنکھ اور دل دیتا ہے اور بچپن سے لے کر بڑا ہونے تک ان قوتوں کو بڑھاتا ہے تاکہ وہ ان نعمتوں کو یاد کر کے اس کا شکر ادا کرے، اس کی وحدانیت کا اعتراف کرے اور اسی کی عبادت کرے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے یہ نعمتیں اس لئیے دی ہیں تاکہ ان کی مدد سے اس کے سامنے زندگی بھر جھکتا رہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت