فهرس الكتاب

الصفحة 5922 من 6343

(4) جب یہ ثابت ہوگا کہ بندوں کے تمام اعمال ریکارڈ میں لائے جا رہے ہیں تو اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ روز قیامت مومن و کافر اور نیک و بدہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق بدلہ دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے فرائض ادا کریں گے، گاہوں سے اجتناب کریں گے اور صلاح و تقویٰ کی زندگی اختیار کریں گے وہ جنت کی نعمتوں کے مستحق بنیں گے اور جو لوگ اللہ کے اوامرکی مخالفت کریں گے ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جس میں وہ جزا و سزا کے دن ڈال دیئے جائیں گے، اس کی گرمی اس کا عذاب اور اس کی سختی جھیلتے رہیں گے نہ مریں گے اور نہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے۔ سورۃ الشوریٰ آیت (7) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (فریق فی الجنۃ و فریق فی السعیر) " ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ جہنم میں"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت