فهرس الكتاب

الصفحة 3997 من 6343

(39) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جا رہا ہے کہ آپ ابھی مشرکین سے اعراض کیجیے، ان کی باتوں کا جواب نہ دیجیے اور صبر سے کام لیجیے، یہاں تک کہ حالات آپ کے لئے سازگار ہوجائیں، یا ان کے بارے میں اللہ کا کوئی حکم آجائے، یا اللہ انہیں کسی آزمائش میں مبتلا کر دے اور آپ انہیں بتا دیجیے کہ کفر و سرکشی کا انجام کیا ہوتا ہے اور دلائل کے ذریعہ اسلام کی حقانیت اور ان کی ضلالت و گمراہی ان پر واضح کردیجیے اور اگر اب نہ سمجھے تو جب اللہ کی نصرت و تائید فتح و کامرانی بن کر آپ کو حاصل ہوجائے گی، تب خود ہی سب کچھ سمجھ جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت