فهرس الكتاب

الصفحة 3169 من 6343

56۔ قرآن کریم کی حقانیت ثابت کرنے کے بعد، بنوں کو حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ غیروں کو شریک نہ بنائیں۔ آیت میں مخاطب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں حالانکہ وہ معصوم تھے اور شرک سے یکسر پاک تھے، اسی لیے مفسرین نے اس کی توجیہہ یہ کی ہے کہ اگرچہ آپ اللہ کے معزز و مکرم ترین بندے ہیں، لیکن بفرض محال آپ سے ایسی غلطی ہوجاتی تو آپ عذاب سے نہیں بچ سکتے تھے، تو پھر دوسرے لوگ شرک کر کے اللہ کے عذاب سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت