فهرس الكتاب

الصفحة 4826 من 6343

(22) کیا مشرکین مکہ کے پاس غیب کی خبریں آتی ہیں، جنہیں وہ لکھ لیتے ہیں اور اس طرح انہیں وہ باتیں معلوم ہوجاتی ہیں جن کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر نہیں ہوتی ہے اور جن کی بنیاد پر وہ آپ کی مخالفت کرتے ہیں؟ ایسی کوئی بات نہیں ہے، وہ تو نرے ان پڑھ اور گمراہ لوگ ہیں، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس غیب کی ایسی خبریں آتی ہیں جو ان کے سوا کسی مخلوق کے پاس نہیں آتی ہے۔ اس لئے ان کا دعویٰ باطل ہے، اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم برحق اور صادق ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت