فهرس الكتاب

الصفحة 3940 من 6343

(29) اللہ تعالیٰ نے موسیٰ و ہارون پر یہ بھی احسان کیا کہ انہیں تورات جیسی عظیم کتاب عطا کی، جس میں احکام و تشریعات الٰہیہ کھول کر بیان کردیئے گئے تھے اور انہیں اپنی سیدھی راہ پر ڈال دیا، یعنی دین اسلام کا پیرو بنا دیا جو تمام انبیاء کا دین رہا ہے اور ان دونوں کا ذکر خیر آنے والی قوموں میں باقی رکھا، کہ یہودی و نصرانی اور مسلمان سبھی ان کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں اور ان کے لئے سلامتی و رحمت کی دعا کرتے ہیں،

آیت (121) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم عمل صالح کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں اور آیت (221) میں فرمایا کہ وہ دونوں ہمارے صادق الایمان بندوں میں سے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت