فهرس الكتاب

الصفحة 2778 من 6343

26۔ بعث بعد الموت کے عقیدے پر مزید دلیل پیش کی جارہی ہے کہ اے میرے رسول ! اگر آپ ان کافروں سے پوچھیں گے کہ زمین اور اس پر موجود تمام مخلوقات کا مالک کون ہے، تو وہ کہیں گے کہ اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے اور وہی ان کا مالک ہے، تو پھر آپ ان سے کہیے کہ تم اتنی بات کا ادراک نہیں کرپاتے ہو کہ جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا ہے وہ انہیں دوبارہ پیدا کرنے پر یقینا قادر ہے۔

اور اے میرے رسول ! اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ ساتوں آسمان اور عرش عظیم کا رب کون ہے؟ تو وہ کہیں گے کہ اللہ ان کا رب ہے، پھر آپ ان سے کہہ دیجیے کہ اگر تم لوگ یہ جاننے کے باوجود اس کے ساتھ کسی کو شریک بناتے ہو اور قرآن اور رسول کو جھٹلاتے ہو تو کیا تم اس کے عذاب سے ڈرتے نہیں ہو؟ اور اے میرے رسول ! اگر آْپ ان سے یہ پوچھیں گے کہ ہر چیز کا مالک کون ہے، اور کس کے ہاتھ میں ہر چیز کا خزانہ ہے، کون ہے وہ جو جسے چاہتا ہے پناہ دیتا ہے اور کوئی نہیں جو اسے روک دے، اور جسے وہ نقصان پہنچانا چاہے، کوئی نہیں جو اسے بچا لے؟ تو وہ کہیں گے کہ اللہ کے سوا کوئی ان باتوں پر قادر نہیں ہے تو پھر آپ ان سے کہہ دیجیے کہ یہ جانتے ہوئے کیوں دھوکہ کھاتے ہو اور کیوں بعث بعد الموت کا انکار کرتے ہو؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت