فهرس الكتاب

الصفحة 2195 من 6343

(20) کفر اور اللہ کی ناشکری پر کافر کی زجر و توبیخ کرتے ہوئے مسلمان نے کہا کہ جب تم باغ میں داخل ہوئے اور اس کے حسن و جمال کو دیکھ کر خوش ہوئے، تو اللہ کی نعمتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کیوں نہیں کہا کہ یہ باغ اللہ کی مشیت اور اس کے فضل وکرم سے حاصل ہوا ہے، اگر وہ چاہے گا تو اسے آباد رکھے گا، اور چاہے گا تو خرابات میں بدل دے گا۔ اللہ کے بغیر کسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ہے، ہر قوت کا سرچشمہ صرف اللہ کی ذات ہے، مسلمان نے کافر سے یہ بھی کہا کہ تم جو مجھے غربت اور فقیری کا طعنہ دے رہے ہو تو کوئی بعید بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ حالات کو برعکس کردے اور مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور تمہارے باغ پر کوئی آسمانی آفت نازل کردے جو اسے یکسر ختم کردے اور ایسا چٹیل میدان بنا دے جس پر قدم نہ جمے، یا اس کا پانی زمین کی تہوں میں چلا جائے اور کسی طرح اسے دوبارہ حاصل کرنا ممکن نہ رہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت