فهرس الكتاب

الصفحة 1808 من 6343

(34) اہل مکہ نبی کریم اور دعوت اسلامیہ کے خلاف بڑی زبردست سازشیں کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کی وہ تمام سازشیں لکھی جارہی ہیں جن کا بدلہ انہیں مل کر رہے گا، اور وہ سازشیں اتنی ہیبت ناک تھیں کہ پہاڑوں کو اکھاڑ پھینکتیں اور انہیں تہہ و بالا کردیتیں، لیکن اللہ اپنے نبی اور دین اسلام کی حمایت کرتا رہا اور ان کی چالیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت