(8) مشرکین مکہ جو بعث بعد الموت کے منکر تھے، حیرت و استعجاب کے ساتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے تھے کہ جب ہم گل سڑک کر مٹی میں مل جائیں گے اور ہمارا وجود ناپید ہوجائے گا، تو کیا ہم نئے سرے سے دوبارہ زندہ کئے جائیں گے؟ اللہ تعالیٰ نے ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ منکرین بعث بعدالموت، درحقیقت قیامت کے دن اپنے رب کے سامنے حاضر ہونے کا انکار کر رہے ہیں اور کفر کا ارتکاب کر رہے ہیں۔