فهرس الكتاب

الصفحة 3749 من 6343

-7 اکابر مجرمین مکہ کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی گئی ہے کہ آپ چاہے انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں، اس لئے آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور اپنی دعوت و تبلیغ کا رخ ان کی طرف پھیر دیجیے جن کے بارے میں امید ہو کہ وہ دعوت حق کو قبول کرلیں گے اور یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں اس کی آیات میں غور و فکر کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں اور دنیا کی زندگی میں اللہ کو بغیر دیکھ اس سے ڈرتے ہیں اور جب تنہائی میں ہوتے ہیں انہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا ہے تب بھی اس سے ڈرتے ہوئے گناہ نہیں کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ آپ ایسے لوگوں کو گناہوں سے مغفرت اور اجر کریم یعنی جنت کی بشارت دے دیجیے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الملک آیت 12 میں فرمایا ہے: (ان الذین یخشون ربھم بالغیب لھم مغفرۃ واجر کبیر) " بے شک جو لوگ اپنے رب سے غائبانہ طور پر ڈرتے ہیں، ان کے لئے گناہوں سے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت