فهرس الكتاب

الصفحة 5261 من 6343

سورۃ التغابن مدنی ہے، اس میں اٹھارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں

تفسیر سورۃ التغابن

نام: آیت (9) (یوم یجمعکم لیوم الجمع ذلک یوم التغابن) سے ماخوذ ہے، یعنی وہ سورت جس میں " التغابن" کا لفظ آیا ہے۔

زمانہ نزول: اکثر کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے، البتہ ضحاک کہتے ہیں کہ یہ مکی ہے اور کلبی کا قول ہے کہ اس کی کچھ آیتیں مکی اور کچھ مدنی ہیں نحاس نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ " سورۃ التغابن" مکہ میں نازل ہوئی تھی، صرف آخر کی چند آیتیں عوف بن مالک اشجعی کے بارے میں مدینہ میں نازل ہوئی تھیں۔ انہوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنے ساتھ اپنے اہل و عیال کی بدسلوکی کا ذکر کیا تھا، تو (یایھا الذین امنوا ان من ازواجکم واولالکم عدوالکم فاحذروھم) سے آخر سورت تک نازل ہوئی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت