(4) عاد و ثمود کی طرح اس سر زمین پر دوسری سرکش قومیں بھی پائی گئیں۔ ملک مصر میں فرعون پیدا ہوا جس کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ بن عمران (علیہ السلام) کو بہت سے معجزات دے کر مبعوث کیا، لیکن اس نے کفر کی راہ اختیار کی اور فرعون مصر سے پہلے بھی ایسی قومیں پائی گئیں جنہوں نے اپنے زمانے کے رسولوں کی تکذیب کی اور قوم لوط کی بستیاں پائی گئیں جن کے باشندوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا ان تمام کافر قوموں نے اپنے رب کے رسولوں کو جھٹلادیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی شدید ترین گرفت کی۔