فهرس الكتاب

الصفحة 5694 من 6343

(16) اللہ تعالیٰ نے عبرتوں اور نصیحتوں سے بھری اس سورت کے خاتمہ میں فرمایا کہ مذکورہ بالا آیتیں عبرتوں سے پر ہیں، اب جو چاہے ایمان اور بندگی کی راہ پر چل کر اپنے رب کو راضی کرلے تاکہ آخرت میں سرخ رو ہو اور عذاب نار سے بچ جائے۔

آیت (30) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! صراط مستقیم پر چلن کی تمہاری مشیت، اللہ کی مشیت کے تابع ہے، یعنی جب اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت دینا چاہے گا اور تمہیں خیر کی توفیق دے گا، تبھی تم اس پر چل سکو گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت