فهرس الكتاب

الصفحة 4807 من 6343

(11) اہل جنت پر اللہ تعالیٰ کی بخششوں کی بارش ہر دم ہوتی رہے گی، اللہ تعالیٰ ان کے پاس انواع و اقسام کے پھل اور ان کے پسندیدہ گوشت پہنچاتا رہے گا، وہ لوگ ایک دوسرے کو شراب سے بھرے جام دیں گے، جسے پی کر بدمست نہیں ہوں گے، نہ زبان سے نازیبا اور فحش کلمات نکالیں گے اور نہ ہی اسے پی کر بہکیں گے اور نہ گنارہ کا ارتکاب کریں گے، جیسا کہ دنیا والے دنیا کی حرام شراب پی کر بہکتے ہیں، فحش بکتے ہیں اور دوسروں کی عزت پر دست درازی کرتے ہیں۔

اور ان کی خدمت کے لئے ان کے اردگرد خدم و حشم پھرتے رہیں گے اور انہیں کھانے کے لئے پھل اور پینے کے لئے شراب کے جام بھر بھر کر پیش کرتے رہیں گے اور وہ ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے سیپ میں بند موتی ہوتے ہیں، جنہیں اب تک کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت