37۔ اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ قوم عاد نے ہود (علیہ السلام) کی یکسر تکذیب کردی، اور ان کی اصلاح کی کوئی امید باقی نہیں رہی تو اللہ نے انہیں ہلاک کردیا بے شک ان کی اس پوری کہانی میں مشرکین قریش کے لیے درس عبرت ہے کہ اگر وہ بھی اپنے کفر پر مصر رہے، اور نبی آخر الزماں کی تکذیب کرتے رہے تو کہیں ان کا انجام بھی قوم عاد جیسا نہ ہو۔
آیت 140 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ ہر حال میں غالب ہے، اسی لیے اس نے ظالموں کو پکڑ لیا اور انہیں دردناک عذاب کے ذریعہ ہلاک کردیا، اور وہ نہایت مہربان ہے، اسی لیے اس عذاب سے اس نے اپنے نیک بندوں کو نجات دے دی۔