(8) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی خبر دی ہے کہ اے یہودتم اپنی زبان سے جس موت کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہو کہ وہ کہیں کہیں تمہیں آنہ دبوچے، اور کیفر کردارتک نہ پہنچا دے، اس سے تم بچ نہیں سکو گے، اور قیامت کے دن غائب و حاضر کے جاننے والے اللہ کے سامنے کھڑے ہو گے، جو تمہیں تمہارے کالے کرتوتوں کی خبر دے گا اور ان کا پورا پورا بدلہ دے گا۔