فهرس الكتاب

الصفحة 3428 من 6343

(36) مشرکین کی حالت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا ہے کہ آپ جب ان سے پوچھیں گے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے اور آفتاب و ماہتاب کو انسانوں کے فائدے کے لئے کس نے اپنا تابع فرمان بنا رکھا ہے، تو وہ فوراً کہیں گے کہ یہ سب کام اللہ تعالیٰ کے ہیں، تو پھر اس اعتراف حقیقت کے باوجود وہ دوسروں کو اللہ کا شریک کیوں بناتے ہیں جو ان کے نفع یا نقصان کی قدرت نہیں رکھتے ہیں؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت