فهرس الكتاب

الصفحة 4399 من 6343

(15) دنیا اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں حقیر شے ہے۔ اس آیت کریمہ میں اللہ نے اسی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اگر سارے انسانوں کو کفر باللہ جیسے مبغوض ترین عمل پر جمع ہوجانے کی بات نہ ہوتی، تو دنیا تو وہ حقیر شے ہے کہ ہم تمام کافروں کے گھروں کی چھتوں اور سیڑھیوں کو چاندی کا بنا دیتے اور ان کے گھروں کے دروازوں، چارپائیوں اور کرسیوں کو بھی چاندی کا بنا دیتے اور ہم انہیں سونے اور جواہر کے بنے سامانہائے زینت سے بھی نواز دیتے، تاکہ وہ کفر طغیان میں اور بڑھتے چلے جاتے اور شدید ترین عذاب کا مستحق بنتے، اس لئے کہ دنیا کی ان عارضی نعمتوں کی اللہ کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اصل کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے، اور حقیقی اور دائمی نعمت تو جنت ہے جسے ہم نے اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے مخصوص کر رکھی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت