فهرس الكتاب

الصفحة 6227 من 6343

(1) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ یہود و نصاری اور بتوں کے پجاری کفر و ضلالت کی وادیوں میں بھٹکتے رہے۔ اور مردر زمانہ کے ساتھ انکا کفر بڑھتا ہی گیا، یہاں تک کہ اللہ کی طرف سے دلیل واضح اور برہان ساطع آگیا، یعنی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بحیثیت نبی و رسول مبعوث ہوئے اور ان پر اللہ کی کتاب نازل ہوئی تب انہوں نے حق کو پہچانا اور ان میں سے کچھ لوگ اسلام میں داخل ہوئے اور کچھ کفر پر ہی باقی رہے یہاں تک کہ ان کی موت آگئی، آیت (2) میں " رسول" سے مراد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور (صحفا مطھرۃ) سے مراد قرآن کریم ہے اور آیت (3) میں (کتب قیمۃ) سے مراد قرآن کریم میں موجود سچی خبریں، اللہ کی نشانیاں اس کے احکام اور اوامرونواہی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت