فهرس الكتاب

الصفحة 5288 من 6343

(6) اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اپنے اوامرواحکام کی مخالفت سے ڈراتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ زمانوں میں بہت سی قوموں نے اپنے رب کے احکام کی نافرمانی کی، تو اللہ نے ان کے کرتوتوں کا ان سے بڑا شدید حساب لیا اور انہیں بدترین عذاب سے دوچار کیا اور خسارہ اور ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ نہ ملا اس لئے کہ جنت اور اس کی نعمتوں پر انہوں نے دنیا کی متاع حقیر کو ترجیح دیا۔

آیت (10) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان عقل والوں کو تنبیہہ کی کہ جب اللہ کی نافرمانی کا انجام دہ ہے جو اوپر بیان کیا گیا تو تمہیں اللہ سے ڈرتے ہوئے زندگی گذارنی چاہئے اور اس کے اوامر کے بجا لانے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت