فهرس الكتاب

الصفحة 3677 من 6343

31 آیت 36 میں جو حقیقت بیان کی گئی ہے اسی کی یہاں دوبارہ تاکید و توثیق کی گئی ہے کہ کسی کی روزی میں تنگی نہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اللہ کا مبغوض بندہ ہے اور نہ روزی میں وسعت اللہ کا محبوب بندہ ہونے کی دلیل ہے۔

آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کے بندے اس کی راہ میں اور مباح کاموں میں چاہے جتنا بھی خرچ کریں گے اللہ تعالیٰ دنیا میں انہیں اتنا پھر دے دے گا اور آخرت میں اس کا اچھا اجر عطا کرے گا۔

بخایر و مسلم نے ابوہریرہ (رض) سے حدیث قدسی روایت کی ہے، اللہ کہتا ہے:" اے ابن آدم ! خرچ کرو، تم پر خرچ کیا جائے گا" اور انہوں نے ابوہریرہ (رض) ہی سے ایک دوسری حدیث روایت کی ہے کہ " ہر دن صبح کو دو فرشتے اترتے ہیں، ایک کہتا ہے، اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو پھر دے دے اور دوسرا کہتا ہے، اے اللہ ! بخیل کا مال ضائع کر دے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت