(6) آیت (7) میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے اس نے آسمان کو چھت بنا کر اوپر اٹھا رکھا اور اس آیت میں کہا ہے کہ اس نے زمین کو پانی پر پھیلا دیا ہے اور اس پر بلند و بالا پہاڑوں کا کھونٹا گاڑ کر اسے ثابت بنا دیا ہے تاکہ اس کی نوع بہ نوع مخلوقات اس پر زندگی گذار سکیں۔
آیات (11/12) میں باری تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے زمین میں مختلف قسم کے پھل پیدا کئے ہیں اور بالخصوص کھجور، جو غلافوں میں لپٹے ہوتے ہیں اور مختف قسم کے دانے پیدا ہوتے ہیں، جو پتوں اور خوشوں میں لپٹے ہوتے ہیں دانے انسانوں کی خوراک بنتے ہیں اور بھس ان کے جانور کھاتے ہیں۔