(17) قربانی کرنے کے بعد حجاج احرام کے کپڑے اتار دیں، بال منڈوا لیں، ناخن بڑھے ہوں تو انہیں تراش لیں، اور صاف ستھرے کپڑے پہن لیں، اور اگر نذر مانی تھی کہ حرم میں جانور ذبح کریں گے تو اسے پوری کریں اور مسجد حرام جاکر بیت اللہ کا طواف اضافہ (طواف زیارت) کریں جو حج کا رکن ہے، اور جو وقوف عرفہ اور دس تاریخ کو جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد کی جاتا ہے۔