(2) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور آپ کے پیرو کار مومنوں کو یہ بھی نصیحت کی گئی ہے کہ آپ پر بذریعہ وحی جو قرآن نازل ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ آپ کو جو احکام ملتے ہیں، انہی کی پیروی کیجیے، نہ مشرکوں اور منافقوں کے مشوروں پر کان دھریئے اور نہ ہی مجرد رائے پر اعتماد کیجیے آپ اور آپ کی امت کے لئے ہر خیر و برکت کا واحذ ذریعہ قرآن کریم کی اتباع ہے۔ آپ ہر حال میں اللہ پر بھروسہ کیجیے اس لئے کہ جو اس پر بھروسہ کرتا ہے وہ اس کو کافی اور اس کا حامی و ناصر ہوتا ہے۔