4۔ اگر مشرکین مکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت تخلیق پر غور کرتے تو انہیں یقین ہوجاتا کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ مثال کے طور پر زمین اور اس میں پیدا ہونے والے پودوں کو لو، کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے انواع و اقسام کے بے شمار مفید پودے اور پھل پیدا کیے ہیں، جو اس کے کمال قدرت کی دلیل ہیں، لیکن ایمان باللہ و عظیم ترین نعمت ہے جس کی توفیق اللہ ان لوگوں کو نہیں دیتا جو اس کی نشانیوں میں غور نہیں کرتے ہیں، اور جو اپنے اختیار سے کفر کو ایمان پر ترجیح دیتے ہیں
آیت 9 میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ صبر و ثبات قدمی کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہئے اور حزن و ملال نہ کیجئے، اللہ ان کافروں سے انتقام لینے پر پوری طرح قادر ہے، کیونکہ وہ ہر چیز پر غالب ہے، اور وہ اپنے نیک بندوں پر بڑٓ مہربان ہے