فهرس الكتاب

الصفحة 4581 من 6343

(18) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے اہل قریش ! تمہاے قرب و جوار میں پائی جانے والی کئی بستیوں کو ہم نے ماضی میں تباہ کیا، جیسے قوم عاد، قوم ثمود، قوم لوط اور اصحاب مدین کی بستیاں، مہ نے انہیں تہہ و بالا کردیا اور مختلف طریقوں سے انہیں راہ راست پر لانے کی کوشش کی اور انہیں بہت سمجھایا تاکہ وہ اللہ اور اس کے رسولوں کو جھٹلانے سے باز آجائی، لیکن ہر تدبیر ناکام رہی اور جوں جوں دوا کی، مرض بڑھتا ہی گیا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا اور ان کی مدد کے لئے کوئی نہیں آیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت