نام: آیت 224 والشعراء یتبعہم الغاوون سے ماخوذ ہے۔ صاحب محاسن التنزیل نے مفسر مہایمی کے حوالے سے لکھا ہے کہ مذکورہ بالا آیت میں رسولوں اور شعراء کے درمیان فرق بیان کر کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقام کو شاعروں سے ارفع و اعلی ثابت کیا گیا ہے، اسی مناسبت سے اس اس سورت کا نام الشعراء رکھ دیا گیا ہے۔
زمانہ نزول آیات 224 سے لے کر 227 تک، اور آیت 197 کے علاوہ باقی پوری سورت مکی دور میں نازل ہوئی تھی، دانی کہتے ہیں، یہ روایت بسند صحیح ثابت ہے کہ زمانہ جاہلیت میں دو شاعروں نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کی، اور دونون کی تائید دو گروہ نے کی، تو شعراء والی آیت نازل ہوئی، اس روایت کے مطابق پوری سورت مکی ہے۔