فهرس الكتاب

الصفحة 5988 من 6343

(7) مشرکین قریش قرآن پر ایمان لانے کے بجائے اس کی تکذیب کرتے ہیں مفسرین لکھتے ہیں کہ ان کی یہ تکذیب اس بنا پر نہیں تھی کہ قرآن کریم کے کلام الٰہی ہونے کے دلائل ناکافی تھے، قرآن کریم نے ان کے دلوں کے بند دروازوں کو ضرور کھولا، اور اس کی آواز ان کے ضمیر کی گہرائیوں تک ضرور پہنچی اور انہیں یقین ہوگیا کہ یہ کلام الٰہی ہے، لیکن محض کبر و غرور کے سبب وہ ایمان نہیں لائے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (23) میں فرمایا ہے کہ ان کے دلوں میں کفر و افترا پردازمی، بغض و حسد اور کبر و غرور نے گھر کرلیا ہے، جس کے سبب اللہ نے انہیں ایمان کی توفیق سے محروم کردیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت