فهرس الكتاب

الصفحة 4235 من 6343

(36) اس آیت کریمہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو دعوت فکر دی ہے، تاکہ وہ اپنے خالق و رازق کو پہچانیں، اس پر ایمان لائیں اور صرف اسی کی عبادت کریں، اس لئے کہ دنیا و آخرت دونوں جہان میں انسانوں کی بھلائی اسی پر موقوف ہے، فرمایا کہ وہ اللہ ہے جس نے زمین کو ٹھہری ہوئی بنایا ہے، تاہ تم اس پر زندگی گذار سکو، چل پھر سکو، اور اپنی ضروریات زندگی پوری کرسکو اور جس نے آسمانوں کو مضبوط اور محکم بنایا ہے، جو نہ کبھی پھٹتا ہے اور نہ اس کا کوئی حصہ ٹوٹ کر انسانوں کے سروں پر گرتا ہے اور جس نے تمہیں تمہاری ماؤں کے بطن میں اچھی شکل و صورت میں بنایا، یعنی ہر عضو کو مناسب ترین جگہ پر رکھا تاکہ تم ان سے فائدہ اٹھا سکو اور اپنے خالق کے کمال قدرت اور کمال حکمت کا اعتراف کرسکو اور جس نے تمہیں لذیذ ترین کھانے اور پینے کی نعمتیں دیں تاکہ تم اس کا شکر بجا لاؤ۔

جس اللہ نے یہ سب کچھ پیدا کیا ہے، وہی تمہارا رب ہے، اس کے سوا کوئی بھی صفت ربوبیت کا سزا وار نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اس کے سوا ہر چیز فنا کے گھاٹ اتار دی جائے گی، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اس لئے لوگو ! صرف اسی کی عبادت کرو، طاعت و بندگی کو صرف اسی کے ساتھ خاص کر دو، عبادت میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔ تمام تعریفیں اسی رب العالمین کے لئے ہیں جو تمام مخلوقات کا مالک ہے، ان بتوں کے لئے نہیں جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسی نفع یا نقصان کی قدرت رکھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت