(2) یہی وہ بات ہے جس کی اہمیت لوگوں کے ذہنوں میں بٹھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی مذکورہ بالا مخلوقات کی قسم کھائی ہے، اور کہا ہے کہ اے میرے نبی ! آپ کے رب کا عذاب ان لوگوں پر ضرور نازل ہوگا جو آپ کو، قرآن کریم کو اور بعث بعد الموت کے عقیدے کو جھٹلاتے ہیں اور اس عذاب سے کوئی بھی انہیں بچانہ سکے گا، یعنی بعث بعد الموت اور روز قیامت برحق ہے، جس دن اللہ تعالیٰ کافروں کو جہنم کا مزا چکھائے گا۔