فهرس الكتاب

الصفحة 3148 من 6343

49۔ ابتدائے سورت کی آیت 5 میں قرآن کریم کا ذکر آچکا ہے کہ جب بھی اس کی کوئی آیت یا سورت نازل ہوتی ہے، تو مشرکین مکہ اس کا انکار کردیتے ہیں۔ انہی مشرکین کی عبرت و نصیحت کے لیے چند اقوام گذشتہ کی ہلاکتوں کے واقعات بیان کرنے کے بعد، اب دوبارہ روئے سخن قرآن کریم کی طرف موڑ دیا گیا ہے کہ وہ رب العالمین کی نازل کردہ کتاب ہے، اس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ہے، جسے جبریل امین نے اللہ کے حکم سے نہایت ہی فصیح و بلیغ زبان میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل پر نازل کیا ہے، تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے پڑھ کر اہل قریش کو سنائیں اور انہٰں عذاب جہنم سے ڈرا کر اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیں۔

اس قرآن کا ذکر گذشتہ آسمانی کتابوں میں بھی آیا۔ سورۃ البقرہ آیت 97 میں آیا ہے۔ قل من کان عدوا لجبریل فانہ نزلہ علی قلبک باذن اللہ مصدقا لما بین یدیہ، اے نبی ! آپ کہہ دیجئے کہ اگر جبریل کا دشمن ہے (تو اس سے کچھ نقصان نہیں) اس لیے ہ اس نے قرٓان آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے جو گذشتہ آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔

تورات میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے فرمایا میں بنی اسرائیل کے بھائیوں کے لیے یعنی عربوں کے لیے آپ ہی جیسا ایک نبی بھیجوں گا، جس کے منہ میں اپنا کلام ڈال دوں گا، پھر وہ انہیں میری وصیتیں اپنی زبان سے سنائیں گے، اور انجیل میں ہے، عیسیٰ (علیہ السلام) نے کہا، میں اللہ سے طلب کروں گگا کہ وہ تمہارے لیے ایک دوسرا رسول بھیج دے جو تمہارے ساتھ ہمیشہ کے لیے رہے، اور وہ تمہیں ہر بات سکھائے گا۔

آیت 197 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تورات و انجیل کے ذریعہ علمائے بنی اسرائیل کا، ان باتوں سے واقف ہونا کہ محمد اللہ کے آخری نبی ہوں گے، اور اللہ اپنا کلام ان کی زبان پر جاری کرے گا، اور تورات و انجیل میں مذکور تفصیلات کے مطابق نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مبعوث ہونا، اور قرآن کا نازل ہونا، کیا یہ سب باتیں کفار مکہ کے ایمان لانے کے لیے کافی نہیں تھیں۔

ابن جریر اور ابن ابی حاتم وغیرہم نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ عبداللہ بن سلام بنی اسرائیل کے بہت ہی مشہور اور اچھے عالم تھے، انہوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھتے ہی یقین کرلیا کہ یہی وہ نبی ہیں جن کی بشارت تورات میں دی گئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت