(16) اگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسا کہ مشرکین مکہ افتراپردازی کرتے ہیں ہمارے طرف جھوٹ باتیں منسوب کرتے تو ہم انہیں بڑی سخت سزا دیتے اور دل کی طرف جانے والی ان کی رگ کو کاٹ دیتے اور وہ ہلاک ہوجاتے اور تم میں سے کوئی ہمیں ایسا کرنے سے نہ روک سکتا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں کیا، بلکہ اس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے معجزات کے ذریعہ تائید کی، قرآن نازل کر کے ان کی صداقت کی دلیل پیش کی دشمنوں کے خلاف ان کی مدد فرمائی اور ان کے ممالک کا آپ کو مالک بناد یا یہ ساری باتیں دلیل ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی طرف سے قرآن میں ایک کملہ کا بھی اضافہ نہیں کیا، بلکہ قرآن کا ایک ایک کلمہ کلام الٰہی ہے۔