سورۃ قریش مکی ہے، اس میں چار آیتیں اور ایک رکوع ہے
تفسیر سورۃ قریش
نام: پہلی آیت میں لفظ " قریش" آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔
زمانہ نزول: جمہور کے نزدیک یہ سورت مکی ہے اور ضحاک اور کلبی نے کہا ہے کہ یہ مدنی ہے ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ " لایلاف" مکہ میں نازل ہوئی تھی۔