فهرس الكتاب

الصفحة 5509 من 6343

(10) نوح (علیہ السلام) کی داعیانہ تقریر اور ان کی وعظ و نصیحت کا ان کی کافر قوم پر کچھب ھی اثر نہ پڑا اور ان کا عناد بڑھتا ہی گیا تو انہوں نے اپنے رب سے ان کاشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے رب ! میں نے انہیں جتنی باتوں کا حکم دیا ان سب میں انہوں نے میری نافرمانی کی اور ان عیش پرستوں اور مالداروں کی پیروی کی جن کے مال و دولت اور ان کی اولاد نے انہیں خسارے کے سوا کچھ بھی نہیں دیا، یعنی ان کے کفر و سرکشی میں اضافہ ہی ہوتا گیا اور حق کی مخالفت و وعداوت میں ان کی سازش حد انتہا کو پہنچ گئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت