فهرس الكتاب

الصفحة 3216 من 6343

13۔ بلقیس نے جب خط پڑھ لیا، تو دربار میں موجود خاص لوگوں کو اس کا مضمون بتایا، اور ان سے کہا کہ تم لوگ اس بارے میں مجھے اپنی رائے دو، جب تک تم لوگوں کی رائے نہ معلوم کرلوں، صرف اپنی سمجھ پر بھروسہ کر کے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ تو ان زعمائے قوم نے کہا کہ ہم فوجی طاقت اور جنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ اور معرکہ کارزار میں دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتے ہیں، اس لیے ہم اپنی جان و مال اور ملک و وطن سے دفاع کی پوری قدرت رکھتے ہیں، اب آپ خود ہی فیصلہ کیجئے، آپ کی دور اندیشی اور عقلمندی پر ہمیں پورا بھرسہ ہے، آپ کا جو حکم ہوگا اسے کر گذرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔ بلقیس نے تمام حالات کا جائزہ لیا، سلیمان (علیہ السلام) کی قوت و ہیبت کا اندازہ اس سے لگایا کہ چریاں تک ان کی تابعِ فرمان ہیں۔ اور اس نتیجے پر فوراٍ پہنچ گئی کہ وہ اپنے دشمن کے مقابلے میں ببالکل کمزور ہے، اور بہتری اسی میں ہے کہ سلیمان سے صلح کرلی جائے، اسی لیے اس نے کہا کہ یہ بادشاہ حضرات جب کسی ملک میں قوت کے بل بوتے پر داخل ہوتے ہیں، تو اسے تہس نہس کرد یتے ہیں اور وہاں کے معزز لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں، قتل کرتے ہیں، قید کرلیتے ہیں اور مال و متاع لوٹ لیتے ہیں، اس لیے سلیمان اور اس کی فوج کے لوگ بھی یہاں یہی کچھ کریں گے۔

میں سلیمان اور اس کے عمائدین قوم کے لیے ہدیہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ میرے قاصد کیا جواب اور تاثر لے کر آتے ہیں، جب قاصد سلیمان (علیہ السلام) کے پاس بلقیس کا فقیمتی ہدیہ لے کر پہنچے، اور ان کی خدمت میں پیش کیا، تو انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ تم لوگ مجھے مال دے کر خوش کرنا چاہتے ہو، تاکہ تمہارے کفر و شرک کو نظر انداز کر جاؤں، اور تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دوں مجھے تو اللہ نے تم لوگوں سے کہیں زیادہ اور بہتر عطا کیا ہے۔ علم و نبوت سے نوازا ہے، بادشاہی عطا کی ہے اور جنوں، انسانوں، پرندوں، جانوروں اور ہواؤں تک کو میرے لیے مسخر کردیا ہے۔ تم لوگ ہدیہ واپس لے جاؤ اور دنیا کی ان عارضی نعمتوں پر خوش ہوتے رہو، مجھے تمہارا ہدیہ قبول نہیں، اور اگر وہ لوگ مسلمان بن کر میرے پاس نہ آئے تو ایک ایسی فوج لے کر ان پر حملہ کر دوں گا جن کے مقابلے کی ان کے اندر طاقت نہیں ہے، اور سب کو شہر سبا سے ذلیل و خوار کر کے نکال دوں گا۔

جب قاصدین سلیمان (علیہ السلام) کا یہ پیغام لے کر بلقیس کے پاس واپس پہنچے، اور اسے یقین ہوگیا کہ سلیمان کوئی دنیاوی بادشاہ نہیں بلکہ اللہ کے نبی ہیں، تو ایمان لانے کے لیے روانہ ہوگئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت