فهرس الكتاب

الصفحة 1230 من 6343

(53) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نصیحت کی کہ وہ مسلمانوں کے درمیان محبت والفت پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں اور پھر اشارہ کیا کہ یہ کام بھی بغیر توفیق الہی کے نہیں ہوسکتا جیسا کہ اسلام سے پہلے عربوں کا حال تھا ہر مادی قوت لگا کر ان کے درمیان الفت ومحبت پیدا نہیں کی جاسکتی تھی وہ تو اللہ نے اپنے دین کے ذریعہ اور اپنی تو فیق سے ان کے دلوں کو جوڑ دیا تھا ،

صحیحین میں عبد اللہ بن زید بن عاصم (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب غزوہ حنین کے اموال غنیمت کی تقسیم کے وقت ان کے سامنے تقریر کی تو فرمایا کہ کیا تم لوگ گمراہ نہیں تھے تو اللہ نے میری ذریعہ تمہیں ہدایت دی اور کیا تم محتاج نہیں تھے تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں مالدار بنادیا اور کیا تم ٹولیوں میں بٹے ہوئے نہیں تھے تو اللہ نے میر ذریعہ تمہارے درمیان الفت پیدا کردی ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہو سلم کی ہر بات کے جواب میں انصار کہتے تھے اللہ اور اس کے رسول زیادہ احسان کرنے والے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت