فهرس الكتاب

الصفحة 5306 من 6343

سورۃ الملک مکی ہے، اس میں تیس آیتیں اور دو رکوع ہیں

ٓتفسیر سورۃ الملک

نام: پہلی آیت میں کلمہ " الملک" آیا ہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے، تفسیر کی کتابوں میں اس کا تبارک، الواقعہ، المنجیتہ اور المانعتہ بھی آیا ہے۔

زمانہ نزول: قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ تبارک (المک) مکہ میں نازل ہوئی تھی۔

فضائل: حافظ ابن کثیر اور امام شوکانی وغیرہ نے اس سورت کی فضیلت سے متعلق کئی روایات نقل کی ہیں ایک حدیث امام احمد ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ وغیرہ نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ اللہ کی کتاب میں ایک سورت ہے جس میں تیس آیتیں ہیں، اس نے ایک آدمی کے لئے سفارش کی، یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا ایک دوسری حدیث ترمذی نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات میں جب تک " الم تنزیل" اور " تبارک الذی بیدہ الملک" نہیں پڑھ لیتے تھے سوتے نہیں تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت