فهرس الكتاب

الصفحة 3712 من 6343

14 ذیل میں آنے والی چار آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے مومن و کافر کے درمیان فرق بیان فرمایا ہے کہ جس طرح اندھا اور بینا برابر نہیں ہو سکتے، اسی طرح کافرو مومن برابر نہیں ہو سکتے اور جس طرح تاریکی اور روشنی برابر نہیں، اسی طرح حق و باطل برابر نہیں ہو سکتے اور جس طرح سایہ اور دھوپ کی تمازت برابر نہیں اسیطرح جنت اور اس کی نعمتیں جہنم اور اس کے عذاب کے مانند نہیں ہو سکتیں، اور جس طرح زندہ لوگ مردوں کے برابر نہیں، اسی طرح حق و باطل برابر نہیں ہو سکتے۔ ابن قتیبہ کہتے ہیں کہ " زندوں" سے مراد اہل دانش اور مردوں سے مراد جاہل و نادان لوگ ہیں اور قتادہ کہتے ہیں کہ جس طرح مذکورہ بالا چیزیں آپ اس میں برابر نہیں ہو سکتی ہیں اسی طرح مومن و کافر برابر نہیں ہو سکتے ہیں۔

آیت 22 کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ جسے چاہتا ہے اپنی آیتوں کو سمجھنے اور ان سے نصیحت حاصل کرنے کی توفیق دیتا ہے اور جس طرح قبروں میں مدفون مردے سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے اسی طرح وہ مردہ دل لوگ جو اللہ تعالیٰ کی معرفت اور فہم قرآن کریم کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں کسید لیل و حجت اور کسی نصیحت سے مستفید نہیں ہوتے ہیں کفر پر اصرار کرنے والوں کو مردوں سے تشبیہ دے کر، ان کے ایمان سے قطعی طور پر نا امیدی کا اظہار کیا گیا ہے اور آیت (23) میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا ہے کہ آپ کی ذمہ داری تو تبلیغ رسالت ہے، اگر کوئی قبول کرے گا تو اپنے لئے اور اگر کوئی شرک و کفر پر اصرار کرے گا تو اس کا وبال اسی کی جان پر پڑے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت