(3) صلح کی شرطوں کی وجہ سے پہلے تو صحابہ کرام میں بڑا اضطراب پیدا ہوا۔ سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار عمر بن خطاب (رض) نے کیا، بالاخر تمام صحابہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات یہ سوچ کر مان لی کہ بہر حال اللہ اور اس کے رسول کی بات ماننے میں ہی ہر خیر ہے اس کا فوری نتیجہ یہ ہوا کہ تمام صحابہ کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طاعت کا جذبہ پیدا کر کے ان کی بے قراری کا خاتمہ کیا اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے ایمان میں اضافہ ہوا، جیسا کہ مفسرین نے لکھا ہے کہ جب بھی کوئی آیت نازل ہوتی اور صحابہ اس پر ایمان لاتے تو ان کے ایمان کا درجہ بڑھ جاتا تھا امام بخاری اور دیگر ائمہ کرام نے اسی آیت کریمہ سے ایمان میں زیادتی اور نقصان پر استدلال کیا ہے۔
آیت کے دوسرے حصہ میں اللہ تعالیٰ کہ آسمانوں اور زمین میں اس کے بہت سے لشکر ہیں، اس نے بہت سے فرشتے آسمانوں کے لئے اور بہت سے زمین کے لئے پیدا کئے ہیں، ان کے علاوہ کئانات کا ہر ذرہ اللہ کے تابع فرمان ہے، ان لشکروں کے ذریعہ جب چاہے کافروں کو نیست و نابود کر دے، لیکن اس نے جہاد و قتال کو اپنے مومن پر اپنی جانی سمجھی حکمتوں کی وجہ سے فرض کیا ہے، جنہیں وہی بہتر جانتا ہے۔