(36) آیت (44) میں قیامت کے دن کا ذکر اایا ہے، اسی کا یہاں دوبارہ ذکر ہورہا ہے کہ اس دن زمین و آسمان کا نقشہ ہی بدلا ہوگا، پہاڑوں کے گالے کے مانند اڑ رہا ہوگا، سمندر کا پانی پھوٹ پڑے گا اور زمین ہموار ہوجائے گی، آسمان کے ستارے بکھر جائیں گے اور شمس و قمر بے نور ہوجائیں گے، اور لوگ اپنی قبروں سے نکل کر اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے کے لیے دوڑ رہے ہوں گے تاکہ وہ انہیں ان کے اعمال کا بدلہ چکائے۔