(10) قیامت کے دن اہل کفر کے لئے عذاب اور قید و بند کی سختی بیان کی گئی ہے کہ اس دن اللہ جل جلالہ انہیں ایسا سخت عذاب دے گا جس کی نظیر انہوں نے دنیا میں نہیں دیکھی ہوگی، اور انہیں آگ کی زنجیروں کے ذریعہ باندھ کر چہروں کے بل جہنم میں گھسیٹا جائے گا اور وہ دائمی طور پر اسی حال میں رہیں گے۔