(28) اللہ تعالیٰ نے بندوں کو قرب قیامت کی خبر دی ہے، تاکہ اس دن کے عذاب سے بچین کی تیاری کریں، اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ القمر آیت (1) میں صراحت کے ساتھ یوں کہا ہے: (افتربت الساعۃ) کہ ' قیامت بالکل قریب ہے" اور اس کا وقت موعود اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے۔ جیسا کہ سورۃ الاعراف آیت (187) میں آیا ہے: (لایجلیھا لوقتھا الاھو) یعنی " جب اس کا وقت آجائے گا تو وہی اسے ظاہر کرے گا" آیت (58) کا ایک دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ دن آجائے گا تو اللہ کے سوا کوئی اس کے شدائد واہوال کو ٹال نہیں سکے گا۔