فهرس الكتاب

الصفحة 5765 من 6343

(5) اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کے امکان پر اپنے مظاہر قدرت کے دلائل پیش کرنے کے بعد، ذیل کی آیتوں میں کائنات میں ہونے والے ان حادثات و انقلابات کا ذکر فرمایا ہے جو وقوع قیامت کے وقت رونما ہوں گے، نیز ان انسانوں کا انجام بیان کیا ہے جنہوں نے دنیا میں اپنے رب سے سرکشی کی تھی۔

فرمایا کہ مخلوق کے درمیان فیصلے کا دن، اللہ کی جانب سے سب کے لئے مقرر ہے، اس دن اللہ کے وعدے کے مطابق سب اپنے اعمال کا ثواب اور عقاب پائیں گے۔ یہ وہ دن ہوگا جب اسرافیل دوسرا صور پھونکیں گے، تو تمام روحیں اپنے جسموں میں لوٹ جائیں گی اور لوگ میدان محشر کی طرف مختلف جماعتوں اور گروہوں کی شکل میں دوڑ پڑیں گے اور آسمان پھٹ کر اس طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے کہ ان میں بے شمار دروازے بن جائیں گے اور پہاڑ اپنی جگہوں سے اکھاڑ کر ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے اور ہوا میں غبار کی طرح بکھیر دیئے جائیں گے، جسے دیکھ کر لوگ سراب تصور کریں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت