فهرس الكتاب

الصفحة 5319 من 6343

(8) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ دلوں میں چھپی باتوں کو جانتا ہے، کوئی چیز اس سے مخفی نہیں ہے، اس کے لئے ظاہر و باطن یکساں ہے، وہ تو ان نیتوں اور ارادوں تک کو جانتا ہے جو سینوں میں چھپے ہوتے ہیں تو پھر وہ ان اقوال و افعال کو کیسے نہیں جانے گا جو سنے اور دیکھے جاتے ہیں۔

آیت (14) میں اپنے علم کے کمال و شمولیت پر استدلال کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اسے اپنی مخلوقات کی خبر کیسے نہیں ہوگی، وہ تو اپنے بندوں کے دلوں میں چھپی باتوں تک کو جانتا ہے اور ان کے تمام اعمال کی پوری خبر رکھتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت