فهرس الكتاب

الصفحة 4127 من 6343

22 جو مومنین اور کفار قیامت کے دن اللہ کے سامنے جھگڑیں گے ان کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ اس آدمی سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں ہوسکتا جو اللہ کے بارے میں افترا پردازی کرے اور کہے کہ اس کا کوئی ساجھی یا لڑکا یا بیوی ہے اور جو اس دین کی تکذیب کرے جسے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبعوث ہوئے، ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم ہے اور ان کے مقابلے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان پر ایمان لانے والے حقیقی معنوں میں اللہ سے ڈرنے والے ہیں اور قیامت کے دن انہیں ان کے رب کے پاس ہر وہ نعمت ملے گی جس کی وہو خواہش کریں گے، اور عمل صالح کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ایسا ہی بدلہ دے گا، وہ ان کے تمام بڑے اور چھوٹے گناہوں کو معاف کر دے گا اور ان کے نیک اعمال کا انہیں بہترین بدلہ دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت