(45) اس وقت اہل جنت کہیں گے کہ ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے اپنا وعدہ پورا کیا (جس کا ذکر سورۃ مریم آیت(63) میں آیا ہے: (تلک الجنۃ التی نورث من عباد نامن کان تقیا) " یہ ہے وہ جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں کو بناتے ہیں جو متقی ہوں" ) اور ہمیں جنت کا وارث بنایا جس میں ہم جہاں اور جس طرح چاہتے ہیں رہتے ہیں دنیا میں ایمان اور تقویٰ کی زندگی اختیار کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے۔