(146) اس آیت کریمہ میں نصاری کی کذب بیانی اور عیسیٰ اور ان کی ماں کے بارے میں فساد عقیدہ پر تنبیہ کی گئی ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی مالک نہیں، اس لیے اس کا کوئی شریک کیسے ہوسکتا ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے اور ہر چیز اس کی ملکیت ہے، اور اس کے قبضہ قدرت ومشیت میں ہے۔ اس کا کوئی نطیر ودزیر نہیں۔ نہ اس کے علاہ کوئی معبود ہے اور نہ کوئی رب۔،